وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ امام المنتظرؑ عج قم میں مجلس عزاء برائے شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔
مدرسہ امام المنتظرؑ عج قم میں معاونت فرہنگی و تربیتی کی جانب سے شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے ایک پُرسوز مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
اس پُر فیض مجلس کا آغاز برادرِ مکرم محسن علی کی پُر اثر تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد معاون فرہنگی و تربیتی مدرسہ امام المنتظرؑ عج نے مختصر مگر بامعنی خطاب کیا۔
بعد ازاں حجۃ مولانا کاشف علی اجتہادی نے مجلس سے خطاب فرمایا۔ آپ نے سیرتِ امام محمد باقر علیہ السلام پر روشنی ڈالی اور ان کی علمی، فکری اور تحریکی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو نہایت پر تاثیر انداز میں بیان فرمایا۔ آپ نے شہادت امام علیہ السلام پر دلسوز مصائب بھی بیان کیے۔
آخر میں مجلس کے اختتام پر معاونت فرہنگی و تربیتی کی جانب سے پزیرائی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،۔