2

حجت الاسلام مولانا سید علی نقی نقوی مرحوم بلند پایہ مدرس تھے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی 

  • News cod : 61067
  • 02 جولای 2025 - 21:27
حجت الاسلام مولانا سید علی نقی نقوی مرحوم بلند پایہ مدرس تھے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی 
قدیم درسگاہ اور اس کے طلباء ایک عظیم استاد سے محروم ہوگئے۔

رئیس وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ، حجت الاسلام سید علی نقی نقوی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مدرسہ الامام المنتظر لاہور کے سینئر مدرس محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کے فرزند حجت الاسلام مولانا سید علی نقی نقوی وفات پاگئے۔

مرحوم بلند پایہ مدرس تھے جنہوں نے اپنی زندگی درس و تدریس میں گزاری ۔

قدیم درسگاہ اور اس کے طلباء ایک عظیم استاد سے محروم ہوگئے۔

مرحوم کے خانوادہ اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔ آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61067

ٹیگز