8

قائد اعظم نے ایمان اور یقین محکم سے بیسویں صدی کا سب سے عظیم کارنامہ سر انجام دیا۔ صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان

  • News cod : 6348
  • 25 دسامبر 2020 - 18:23
قائد اعظم نے ایمان اور یقین محکم سے بیسویں صدی کا سب سے عظیم کارنامہ سر انجام دیا۔ صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان
حوزہ ٹائمز | ابائے قوم اپنی تمام تر جد و جہد کے دوران اسی اصول پر عمل پیرا رہے اور تحریک پاکستان کی راہ میں کھڑی ہونے والی رکاوٹوں اور مشکلات کا مقابلہ کیا اور آج یہ حقیقت سب پر عیاں ہے

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر یوم پیدائش بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے ایک بیان میں کہا کہ قائد اعظم کی پوری زندگی ان کے اس اصول کا عملی نمونہ تھی کہ ایمان، یقین اور تنظیم۔ اسی رہنما اصول کے تحت قائد اعظم نے بر صغیر کے مسلمانوں کو آزادی اور پاکستانی قوم جیسی عظیم نعمت سے سرفراز کروایا۔
بابائے قوم اپنی تمام تر جد و جہد کے دوران اسی اصول پر عمل پیرا رہے اور تحریک پاکستان کی راہ میں کھڑی ہونے والی رکاوٹوں اور مشکلات کا مقابلہ کیا اور آج یہ حقیقت سب پر عیاں ہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے ایمان اور یقین محکم کی دولت اور اپنی منظم جد و جہد سے پاکستان جیسا ملک بنا کر بیسویں صدی کا سب سے عظیم کارنامہ سر انجام دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6348