13

شہید میجر جنرل سلیمانی نے امریکہ کے بڑے مشرق وسطی کے منصوبہ کو ناکام بنادیا، لبنانی سنی عالم دین

  • News cod : 6358
  • 25 دسامبر 2020 - 20:58
شہید میجر جنرل سلیمانی نے امریکہ کے بڑے مشرق وسطی کے منصوبہ کو ناکام بنادیا، لبنانی سنی عالم دین
حوزہ ٹائمز|لبنان میں علماء کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے شہید قاسم سلیمانی کی فلسطینوں کی بے دریغ حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے قابل فخر اور مایہ ناز کمانڈ شہید میجر جنرل سلیمانی نے امریکہ کے بڑے مشرق وسطی کے منصوبہ کو ناکام بنادیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں علماء کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے شہید قاسم سلیمانی کی فلسطینوں کی بے دریغ حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے قابل فخر اور مایہ ناز کمانڈر شہید جنرل سلیمانی نے امریکہ کے بڑے مشرق وسطی کے منصوبہ کو ناکام بنادیا۔

شیخ ماہر حمود نے فلسطین، لبنان ، شام اور عراق میں شہید میجر جنرل سلیمانی کے تعمیری اور مزاحمتی  اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی کی بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں مخلصانہ کوششیں تاریخ کے صفحات پر جلی حروف میں باقی رہیں گے۔ انھوں نے اسرائیل کے خلاف فلسطینی تنظیموں کے اندر مزاحمت،  اتحاد ، اخلاص اور یکجہتی کا جذبہ پیدا کیا ۔ شہید سلمیانی نے فلسطینیوں کے عسکری تجربات میں اضافہ کیا اور انھیں اسرائیل کے خلاف پتھر پھینکنے کے بجائے راکٹ برسانے کا درس دیا اور وہ اس میں کامیاب رہے۔  فلسطینیوں نے کئي جنگوں میں اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا۔

شیخ ماہر حمود نے داعش کی عراق اور شام میں شکست کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے عراق اور شام ميں داعش کے خاتمہ کے سلسلے میں بھی بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا اور انھوں نے شام کی ارضی سالمیت کے سلسلے میں بھی اپنا مخلصانہ اور عسکری کردار ادا کیا۔ شیخ ماہر حمود کا کہنا تھا کہ شہید سلیمانی کو امریکہ اور اسرائیل ہم سے بہتر سمجھتے تھے کیونکہ شہید سلیمانی نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے شوم منصوبوں شکست سے دوچار کیا ۔ انھوں نے کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی کے فلسطین، لبنان ، شام ، یمن اور عراق میں مؤثر کردار کو تاریخ کبھی فرموش نہیں کرےگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6358