11

شہید جنرل قاسم سلیمانی فلسطین کے دفاع کی مضبوط دیوار تھے، عبداللہ گل

  • News cod : 6398
  • 26 دسامبر 2020 - 15:42
شہید جنرل قاسم سلیمانی فلسطین کے دفاع کی مضبوط دیوار تھے، عبداللہ گل
حوزہ ٹائمز|مسئلہ فلسطین اور قائد اعظم کی پالیسی سے متعلق آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حمید گل مرحوم  کے صاحبزادے عبداللہ گل کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں قائد اعظم کی بات کی جا رہی ہے وہاں اگر آج حالیہ واقعات میں شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں بات نہ کی جائے تو یہ مسئلہ فلسطین کے ساتھ زیادتی ہو گی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مسئلہ فلسطین اور قائد اعظم کی پالیسی سے متعلق آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حمید گل مرحوم  کے صاحبزادے عبداللہ گل کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں قائد اعظم کی بات کی جا رہی ہے وہاں اگر آج حالیہ واقعات میں شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں بات نہ کی جائے تو یہ مسئلہ فلسطین کے ساتھ زیادتی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے شہید قاسم سلیمانی کو اس لئے قتل کر دیا کیونکہ فلسطین کے دفاع کی مضبوط دیوار تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پے در پے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جن کے ذریعہ پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات سے متعلق راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6398