5

آپ نے ثابت کیا کہ آپ ایک دودھ دینے والی گائے کے سوا کچھ بھی نہیں، سعودی ناقد کا MBS پر طنز

  • News cod : 64165
  • 11 آوریل 2026 - 16:38
آپ نے ثابت کیا کہ آپ ایک دودھ دینے والی گائے کے سوا کچھ بھی نہیں، سعودی ناقد کا MBS پر طنز
اپنے ایک ٹویٹ میں حمزہ حسن کا کہنا تھا کہ تمہارے پیسے جنگ میں فتح نہیں دلاتے، نہ ہی مذاکرات کی میز پر کامیابی، کیونکہ مذاکرات کی میز پر جو کچھ ہوتا ہے وہ میدانِ جنگ میں موجود حقیقی طاقت کا محض عکس ہوتا ہے۔

سعودی حکومت کے شدید ناقد ڈاکٹر “حمزہ حسن” نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایكس پر ایک ٹویٹ پوسٹ كیا، جس میں انہوں نے سعودی حکام کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ٹویٹ میں انہوں نے پاکستانی وزیراعظم “میاں محمد شہباز شریف” کے ساتھ سعودی وزیر خزانہ کی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ تم پر لعنت ہو، کیا سعودی عرب واقعی شہباز شریف سے یہ چاہتا ہے کہ وہ ثالث کی حیثیت سے ایرانی مذاکرات کاروں پر دباؤ ڈالے اور سعودی مقاصد کی تکمیل کرنے والے پیغامات اُن تک پہنچائے؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہ وہی سعودی-خلیجی موجودگی ہے جو ایران-امریکہ مذاکرات میں ہونی چاہیے؟!۔

حمزہ حسن نے “واشنگٹن” کے ساتھ “ریاض” کے رویے پر شدید تنقید کی۔ اس بارے میں انہوں نے كہا كہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ تمہارا نمائندہ نہیں؟ جیسا کہ وہ خود صاف صاف کہتا ہے۔ کیا تم اس سے مزید سختی کا مطالبہ کر رہے ہو؟۔ اور یہ کہ وہ صرف اسرائیل کے مفادات نہیں بلکہ تمہارے مفادات کا بھی خیال رکھے؟۔ انہوں نے اس حقیقت كی جانب بھی اشارہ كیا كہ تمہارے پیسے جنگ میں فتح نہیں دلاتے، نہ ہی مذاکرات کی میز پر کامیابی، کیونکہ مذاکرات کی میز پر جو کچھ ہوتا ہے وہ میدانِ جنگ میں موجود حقیقی طاقت کا محض عکس ہوتا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ آپ نے ثابت کیا کہ آپ ایک دودھ دینے والی گائے کے سوا کچھ بھی نہیں جو ایک نئے اسپانسر کی تلاش میں ہیں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64165

ٹیگز