5

ایران کی کامیابی صرف ایک ملک کی نہیں، بلکہ امتِ مسلمہ کے عزم، صبر اور ایمان کی فتح ہے، امام جمعہ سکردو

  • News cod : 64170
  • 11 آوریل 2026 - 16:42
ایران کی کامیابی صرف ایک ملک کی نہیں، بلکہ امتِ مسلمہ کے عزم، صبر اور ایمان کی فتح ہے، امام جمعہ سکردو
امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کے چہلم اور دشمنوں کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کی جنگ بندی کی شرائط کو تسلیم کرنے پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی یہ کامیابی صرف ایک ملک کی نہیں، بلکہ امتِ مسلمہ کے عزم، صبر اور ایمان کی فتح ہے۔

امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرحمٰن الرحیم

اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا.

الحمدللہ رب العالمین، و الصلاة والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین محمد وآلہ الطاہرین.

آج اور کل کے اس اہم اور تاریخی موقع پر ہم ملتِ ایران، ایران کی غیور عوام، وہاں کے باوقار علماءِ دین، جید مجتہدینِ کرام اور بالخصوص ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای حفظہ اللہ کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہم اس فتح کو دراصل رہبرِ عزیز، رہبرِ معظم انقلاب آیت اللہ شہید سید علی خامنہ ای رحمۃ اللہ علیہ قدس سرہٗ کی شہادت کا ثمر سمجھتے ہیں، جن کی قربانی، بصیرت اور قیادت نے امت کو حوصلہ، شعور اور استقامت کا وہ راستہ دکھایا جس کا نتیجہ آج کامیابی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

یہ کامیابی صرف ایک ملک کی نہیں، بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے عزم، صبر اور ایمان کی فتح ہے۔ ایران نے جس جرات، حکمت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے، بلکہ عالمِ اسلام کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے۔

اسی تناظر میں امریکہ اور ایران کے مابین حالیہ جنگ بندی ایک اہم پیش رفت ہے، جس میں پاکستان کا کردار نہایت مثبت، روشن اور قابلِ تعریف رہا ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو مزید اتحاد، بصیرت اور استقامت عطا فرمائے اور ہمیں ہمیشہ حق و صداقت کے راستے پر قائم رکھے۔

والسّلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

شیخ محمد حسن جعفری

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64170

ٹیگز