6

پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، ہمارا موقف واضح ہے، صدر عارف علوی

  • News cod : 6498
  • 28 دسامبر 2020 - 16:52
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، ہمارا موقف واضح ہے، صدر عارف علوی
صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اوراسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدرعارف علوی مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اوراسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں سے غیر رسمی ملاقا ت میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ حکومتی نمائندے کی اسرائیل کا دورہ کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں کسی حکومتی نمائندے نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔
سیاسی حالات پر صدر نے غیر رسمی گفتگومیں کہا کہ پی ڈی ایم کا حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بلاجواز ہے، دو برس سے سیاسی نظام کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا ہے۔

صدر مملکت نے واضح کیا کہ نہ ہی حکومت مستعفی ہوگی اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی،آنے والے دنوں میں ملک میں سیاسی تناؤ میں کمی آئے گی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ بلوچستان میں گڑ بڑ اور تخریب کاری کے واقعات میں 99 فیصد بھارت کا ہاتھ ہے،بھارت کھل کر سی پیک کے خلاف ہے،اسی لیے اسکے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کی جانب سے حکومت پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے تاہم حکومت پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے واضح اور دو ٹوک موقف پر قائم ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6498