7

جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکی دہشت گرد صدر کا سب سے بے وقوفانہ فعل تھا، ایرانی حکام

  • News cod : 6618
  • 29 دسامبر 2020 - 22:40
جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکی دہشت گرد صدر کا سب سے بے وقوفانہ فعل تھا، ایرانی حکام
قاہرہ میں ایرانی مفادات سیکشن کے سربراہ ، ناصر کنانی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکی دہشت گرد صدر کا سب سے بے وقوفانہ فعل تھا اور اس فعل نے قاسم سلیمانی کے نام اور مکتب کو ہمیشہ کے لئے زندہ کیا۔

حوزہ ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں ایرانی مفادات سیکشن کے سربراہ ، ناصر کنانی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکی دہشت گرد صدر کا سب سے بے وقوفانہ فعل تھا اور اس فعل نے قاسم سلیمانی کے نام اور مکتب کو ہمیشہ کے لئے زندہ کیا۔

کنانی نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ پر لکھا کہ امریکی دہشتگرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دے کر اپنا احمقانہ اقدام انجام دیا، اس دھشت گردی نے نہ مکتب حاج قاسم سلیمانی کو زندہ کیا ہے.

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر برائے بین الاقوامی امور حسین عبداللہیان نے بھی کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی بین الاقوامی سطح پر دھشت گردوں کے خلاف صف اول میں موجود جنرل تھے۔

امیر عبد اللہیان نے کہا کہ ہم ان ہفتوں میں موجود ہیں کہ جب  بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر جنرل سلیمانی امریکی صدر کے براہ راست حکم سے  قتل کیا گیا.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو، شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی یاد کو سراہتے ہیں۔”

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6618