16

مدرسہ امام المنتظر قم میں “شہدائے روحانیت” سیمنار منعقد

  • News cod : 6723
  • 31 دسامبر 2020 - 22:20
مدرسہ امام المنتظر قم میں “شہدائے روحانیت” سیمنار منعقد
مدرسہ امام المنتظر قم المقدس میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے عظیم الشان عظمت سیدہ و تجلیل روحانیت سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ امام المنتظر قم المقدس میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے عظیم الشان عظمت سیدہ و تجلیل روحانیت سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مدرسہ امام المنتظر میں تجلیل شہدائے روحانیت سیمنار تلاوت کلام مجید سے آغاز ہو اس کے بعد حجت الاسلام مولانا طاہر علی جان نے شھید  جنرل حاج قاسم سلمانی، شھید مھدی المہندس کے حالات زندگی پہ مقالہ پیش کیا۔

سیمنار میں شہداء روحانیت پاکستان کے عظیم شہید علامہ سید جعفر زیدی آف لاہور کے حالات زندگی پہ حجت الاسلام سید حسین نجفی نے مقالہ پیش کیا اور اس کے بعد حجت الاسلام سید حسن رضا نقوی نے سب سے پہلے مدیر و اراکین مدرسہ امام المنتظر عج کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوش سے محصیل حوزہ علمیہ کو اپنے علماء کا تعارف کروانے کے لیے مختلف پروگرامات کا انعقاد کرتے ہیں۔

سیمنار میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ مظہر حسین حسینی نے فضیلت سیدہ کو فرامین اھلبیت کی روشن میں بیان کیا اور بی بی کی مظلومیت کے مصائب پڑھے۔ اس پروگرام میں مختلف شخصیات کے علاوہ طلاب حوزہ علمیہ نے شرکت کی۔

پروگرام میں عالم تشیع سے سرکار محقق کرکی المعرف محقق ثانی کے حالات زندگی پہ سید حسن رضا نقوی نے مختصر خطاب کیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6723