10

ایم ڈبلیوایم ضلع سکردو کا سال نو کے آغاز پر “عشرہ شہدائے مدافع حرم” منانے کا اعلان

  • News cod : 6819
  • 01 ژانویه 2021 - 17:02
ایم ڈبلیوایم ضلع سکردو کا سال نو کے آغاز پر “عشرہ شہدائے مدافع حرم” منانے کا اعلان
اجلاس میں جنوری کا پہلا عشرہ،عشرہ شہدائے مدافع حرم کے عنوان سے منانے کا فیصلہ ہوا جس کے تحت مختلف یونٹس میں چھوٹے بڑے پروگرامات منعقد کیا جائے گا۔جب کی مرکزی پروگرام تمام ملی تنظیموں کا مشترکہ دس جنوری بروز اتوار مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں بعنوان"عظمت شہداء کانفرنس"بمناسبت برسی مدافعین حرم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو شیخ فدا ذیشان کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں ایک آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں ضلع سکردو کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں جنوری کا پہلا عشرہ،عشرہ شہدائے مدافع حرم کے عنوان سے منانے کا فیصلہ ہوا جس کے تحت مختلف یونٹس میں چھوٹے بڑے پروگرامات منعقد کیا جائے گا۔

جب کی مرکزی پروگرام تمام ملی تنظیموں کا مشترکہ دس جنوری بروز اتوار مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں بعنوان”عظمت شہداء کانفرنس”بمناسبت برسی مدافعین حرم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

اجلاس کے آخر میں شھداء گلگت بلتستان شہداء مدافع حرم کی بلندی درجاتِ کے لئے خصوصی دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6819