11

خبر غم،آیت اللہ مصباح یزدی انتقال کرگئے

  • News cod : 6829
  • 01 ژانویه 2021 - 19:53
خبر غم،آیت اللہ مصباح یزدی انتقال کرگئے
امام خمینی رح اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عظیم حامی سرمایہ ملت اسلامی آیت الله محمد تقی مصباح یزدی کچھ عرصے کی علالت کے بعد قم المقدس میں انتقال کر گئے. 

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی رح اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عظیم حامی سرمایہ ملت اسلامی آیت الله محمد تقی مصباح یزدی کچھ عرصے کی علالت کے بعد قم المقدس میں انتقال کر گئے.

آپ نظام و حکومت اسلامی کے مستحکم ستون، فیلسوف، مفسر قرآن اور استاد اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ دور حاضر میں مغرب کی جانب سے اسلام و دین پر اٹھنے والے اعتراضات کے جوابات دینے میں بھی صف اول میں دکھائی دیتے تھے.

حوزہ علمیہ میں فلسفہ اسلامی کے طلاب کے لیے انہی کی لکھی کتاب “آموزش فلسفہ” بطور نصاب داخل ہے.

آپ آیت اللہ بہجت، امام خمینی، علامہ طباطبائی اور آیت اللہ بروجردی کے شاگردوں میں سے تھے.

آیت اللہ مصباح یزدی مجلس خبرگان رهبری کے بھی رکن تھے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6829

آپکی رائے

  1. ہماری بے بسی من حیث قوم ان مجاہدین اور شہداء کرام کی مقروض ہوگئی. خدا سے التجاء ھے قرض کو اتارنے کی توفیق عطا کرے. آمین رب العالمین