9

حوزات علمیہ ایک ماہر استاد اور عظیم فلسفی سے محروم ہوگئے۔ رہبر معظم سے انکا اخلاص قابل مقایسہ نہ تھا، علامہ سندرالوی

  • News cod : 6849
  • 01 ژانویه 2021 - 21:33
حوزات علمیہ ایک ماہر استاد اور عظیم فلسفی سے محروم ہوگئے۔ رہبر معظم سے انکا اخلاص قابل مقایسہ نہ تھا، علامہ سندرالوی
موسسہ در راہ حق نے حوزہ کی پچاس سال خدمت کی۔ مرحوم فقیہ بہت ہی عظیم فلسفی تھے  فلسفہ کے کچھ فرسودہ نظریات کا توڑ ایسے ہی عظیم فقہاء نے کیا۔ آج بہت بڑا ستون حوزہ گر گیا

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق علامہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی امام جمعہ نیو یارک و مدیر حوزہ علمیہ، امریکہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں آیت اللہ شیخ تقی مصباح یزدی کی رحلت کو ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کا اخلاص اور رہبر معظم سے عقیدت فقید المثال تھی.

انہوں نے کہا قُم میں سب سے پہلے انہوں ہی نے حوزہ و دانشگاہ کے اتحاد کے عملی طور طریقہ کو رواج دیا جو آیت اللہ شہید مطہری کی فکر سے متاثر تھے۔ انہوں نے جس خلوص کا اظہار رہبر معظم سےکیا اسکا کوئی جواب نہیں ہے۔ میں ذاتی طور پر انہیں جانتا تھا انہوں نے جو موسسہ در راہ حق قُم میں قائم کیا وہ بے مثال خدمات انجام دے رہا ہے۔

موسسہ در راہ حق نے حوزہ کی پچاس سال خدمت کی۔ مرحوم فقیہ بہت ہی عظیم فلسفی تھے  فلسفہ کے کچھ فرسودہ نظریات کا توڑ ایسے ہی عظیم فقہاء نے کیا۔ آج بہت بڑا ستون حوزہ گر گیا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6849