22

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا آیت اللہ تسخیری کی وفات پر تسلیت

  • News cod : 686
  • 19 آگوست 2020 - 20:54
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا آیت اللہ تسخیری کی وفات پر تسلیت
جامعہ المنتظر لاہور سے جاری بیان میں کہا ہے کہ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاھور پاکستان کے پرنسپل اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، اساتذہ اور انتظامیہ کی جانب سے  مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے سابق سربراہ اور حضرت آیات عظام آقای خوی و آقای باقر الصدر و شیخ جواد تبریزی کے شاگرد حضرت آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کی وفات پر تمام مومنین و مومنات ، علماء کرام ، مراجع اعظام ، مقام معظم رھبری (حفظہ اللہ) اور بالخصوص امام زمانہ (عج) کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ المنتظر لاہور سے جاری بیان میں کہا ہے کہ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاھور پاکستان کے پرنسپل اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، اساتذہ اور انتظامیہ کی جانب سے  مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے سابق سربراہ اور حضرت آیات عظام آقای خوی و آقای باقر الصدر و شیخ جواد تبریزی کے شاگرد حضرت آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کی وفات پر تمام مومنین و مومنات ، علماء کرام ، مراجع اعظام ، مقام معظم رھبری (حفظہ اللہ) اور بالخصوص امام زمانہ (عج) کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

اس بیان میں آیا ہے کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں آیت اللہ تسخیری صاحب کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=686

ٹیگز