10

آیت اللہ مصباح یزدی کی وفات سے ایک خلا پیداء ہوا جو پورا نہیں ہوگا، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی

  • News cod : 6864
  • 02 ژانویه 2021 - 0:09
آیت اللہ مصباح یزدی کی وفات سے ایک خلا پیداء ہوا جو پورا نہیں ہوگا، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی
مرکزی رابطہ سیکٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید محمد نجفی نے عالم تشیع کے عظیم عالم ، فیلسوف، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ 

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مرکزی رابطہ سیکٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید محمد نجفی نے عالم تشیع کے عظیم عالم ، فیلسوف، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی کا کہنا تھا آج صنف روحانیت ایک عظیم عالم مجاھد سے محروم ہو گئی ہے،آیت اللہ یزدی کی وفات سے ایک خلا پیداء ہوا جو پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ یزدی کی انقلابی خدمات کو ہمیشہ یاد اور زندہ رکھا جائے گا وہ ایک عظیم عالم انقلابی مجاھد تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6864