18

شہید عزیز سردار سلیمانی کی یاد کو تازہ کرنے والی ہر چیز ہمارے لئے محبوب اور ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث ہے،رہبر معظم انقلاب

  • News cod : 7062
  • 04 ژانویه 2021 - 10:06
شہید عزیز سردار سلیمانی کی یاد کو تازہ کرنے والی ہر چیز ہمارے لئے محبوب اور ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث ہے،رہبر معظم انقلاب
اگرچہ خداوند منان نے شہید کی یاد کو عروج کے مقام پر پہنچایا اور اس طرح اس عظیم شہید کو اخلاص اور نیک اعمال کا دنیاوی انعام دیا ، لیکن شہید سے متعلق ہم میں سے ہر ایک پر بھی ایک ذمہ داری ہے۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق شہید الحاج قاسم سلیمانی کی کتاب بعنوان “سوانح حیات” پر تحریر شدہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی یادداشت شائع ہو گئی۔

مقام معظم رہبری آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی یادداشت کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسمہ‌تعالیٰ

شہید عزیز سردار سلیمانی کی یاد کو تازہ کرنے والی ہر چیز ہمارے لئے محبوب اور ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث ہے۔

اگرچہ خداوند منان نے شہید کی یاد کو عروج کے مقام پر پہنچایا اور اس طرح اس عظیم شہید کو اخلاص اور نیک اعمال کا دنیاوی انعام دیا ، لیکن شہید سے متعلق ہم میں سے ہر ایک پر بھی ایک ذمہ داری ہے۔

میں نے ابھی تک اس کتاب کو پڑھا نہیں ہے ، لیکن بظاہر یہ اس سمت میں ایک قدم ہوسکتا ہے۔

رزقناالله ما رزقه من فضله

سیّدعلی خامنہ‌ای

27 دسمبر 2020

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7062