8

آیت اللہ مصباح یزدی حرم حضرت معصومہ (س) میں سپرد خاک

  • News cod : 7079
  • 04 ژانویه 2021 - 13:05
آیت اللہ مصباح یزدی حرم حضرت معصومہ (س) میں سپرد خاک
آیت اللہ مصباح یزدی مرحوم کی میت کو تہران ، مشہد اور قم میں لاکھوں افراد نے تشییع کرنے کے بعد ، آج حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں سپرد خاک کردیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ مصباح یزدی مرحوم کی میت کو تہران ، مشہد اور قم میں لاکھوں افراد نے تشییع کرنے کے بعد ، آج حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں سپرد خاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، آج آیت اللہ مصباح یزدی کا جنارہ ، تشییع کے لئے جامع مسجد مصلی قم سے حرم حضرت معصومہ (س) کی طرف لے جایا جانا تھا ، تاہم لوگوں کو شرکت کی دعوت نہ ہونے کے باوجود مصلی قدس سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) تک لوگوں کی جمع غفیر تھی۔

قم کے انقلابی عوام ، شعبہ ہائے صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے علمائے کرام ، حوزہ علمیہ کی عظیم شخصیات،اساتذہ اور طلباء کے ساتھ، آیت اللہ مصباح یزدی کے جسد خاکی کو “یا زہرا یا حسین” عبد خدا،خدا کے پاس جا رہا ہے اور امام و شہداء کے پاس جارہا ہے اور اس عظیم شخصیت کے غم میں رہبر معظم انقلاب گریہ کناں ہیں ” کے نعروں کے ساتھ مصلی قدس سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک تشییع میں شریک رہے۔

اس عظیم دانشور اور فقیہ کی نماز جنازہ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کی امامت میں ادا کردی گئی اور بعد ازاں مرحوم و مغفور کے جسد خاکی کو،آیت اللہ العظمی بہجت(رح) کی قبر کے پاس حرم مطہر کریمہ اہل بیت (ع) میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7079