30

دینی مدارس، معاشرے کو در پیش مسائل کے حل کے لیے کوشش کرے،آیت اللہ اعرافی

  • News cod : 7143
  • 04 ژانویه 2021 - 20:15
دینی مدارس، معاشرے کو در پیش مسائل کے حل کے لیے کوشش کرے،آیت اللہ اعرافی
آیت اللہ اعرافی نے سماجی اور خدمت رسانی کے مختلف شعبوں میں حوزہ علمیہ اور علمائے کرام کے کردار کو ایک اہم اصول قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ حوزہ علمیہ یعنی،معاشرتی مسائل کو حل کرنے کیلئے خدمات انجام دینا،البتہ،اس اہم کردار کو ادا کرنے کے لئے ایک منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، سربراہ حوزہ ہائے علمیہ ، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا کہ مختلف شعبوں میں حوزہ علمیہ اور علمائے کرام کے اثر و رسوخ کی شرط ،عزم محکم اور مضبوط ارادے کے ساتھ کافی علم ، معاشرے کی شناخت ، ذوق و تدبیر ،خود شناسی اور اپنے اہم فرائض سے آگاہ ہونا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے بیان کیا کہ میں، روحانیت اور حوزہ علمیہ کے اداروں کے الگ الگ اور غیر ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پریشان تھا، کیوں کہ مجھے یقین ہے کہ علماء، روحانیت، تبلیغی اور دینی مراکز کی غیر ہم آہنگی مشکلات کی ایک بڑی وجہ ہے اور اسی بنیاد پر، مجھے شروع سے ہی حوزہ علمیہ کے اداروں کے مابین رابطہ کونسل کے قیام کی فکر تھی۔

آیت اللہ اعرافی نے سماجی اور خدمت رسانی کے مختلف شعبوں میں حوزہ علمیہ اور علمائے کرام کے کردار کو ایک اہم اصول قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ حوزہ علمیہ یعنی،معاشرتی مسائل کو حل کرنے کیلئے خدمات انجام دینا،البتہ،اس اہم کردار کو ادا کرنے کے لئے ایک منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7143