6

مچھ واقعہ کے پس پردہ مقاصد کیا تھے؟

  • News cod : 7159
  • 05 ژانویه 2021 - 13:52
مچھ واقعہ کے پس پردہ مقاصد کیا تھے؟
وفاق ٹائمز | شام و عراق میں داعش کی شکست کے بعد امریکا نے انکو افغانستان پھنچا دیے ھیں اور بعید نہیں کہ افغانستان سے خفیہ راستوں کے زریعے ملک عزیز میں پھنچا دیے ھوں

اسمیں کوئی شک باقی نہیں رھا ھے کہ جب اس واقعے کی ذمداری داعش نے لی ھے تو حتما اس واقعے کے پس پردہ اسرائیل،امریکا یا ھندوستان کا ھاتھ ھے۔
کیونکہ سوریہ اور عراق میں داعش کیلے تمامتر سھولیات امریکا اور اسرائیل بھم پھنچاتے رھے ھیں اور شام و عراق میں داعش کی شکست کے بعد امریکا نے انکو افغانستان پھنچا دیے ھیں اور بعید نہیں کہ افغانستان سے خفیہ راستوں کے زریعے ملک عزیز میں پھنچا دیے ھوں۔۔۔
اب مشرق وسطی میں تشیع اور یھودیت کے دو نظریہ انتظار کی مبنا پر جو جنگ عروج پر ھے اسکیلے دونوں طرف سے شدت کے ساتھ حامیوں کی تلاش جاری ھے۔
عرب ممالک کو امریکا نے ڈرا دھمکا کر یا لالچ دلاکر اسرائیل کے گود میں ڈال دیا ھے۔
اور جن ممالک نے انکی بات نہیں مانی ھے انکو سبق سکھانے کا سلسلہ جاری و ساری ھے۔
سوریہ۔عراق۔لبنان۔یمن۔۔۔کی حالت سے سب باخبر ھیں۔۔۔
کیا اب نوبت پاکستان کی آئی ھے؟؟؟
یعنی۔۔
1۔کیا پاکستان کو اسرائیل تسلیم کروانے کیلے یہ پیغام دیا ھے کہ تسلیم نہ کیا تو پاکستان کو شام۔عراق۔لبنان اور یمن میں بدل دینگے۔؟
2۔یا ممکن ھو پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے منع کیا ھو تو اسکی سزا دینا چاھتے ھوں۔
3۔یا ممکن ھو شھید سلیمانی کی شھادت کی برسی کے حوالے سے پاکستان میں جلسے۔سیمنار۔کانفرنس۔۔وغیرہ عروج پر تھے انکو تحت تاثیر قرار دینے کیلے کیا ھو۔
4۔یا ممکن ھو کہ پاکستان کو انتباہ کرنا چاھتے ھو کہ اسرائیل کو مانے یا نہ مانے ایران کے قریب ھونے کی کوشش نہ کرنا ورنہ ھم بلوچستان میں موجود ھیں۔
5۔یا ممکن ھو کہ اسمبلی میں موجود سپاہ صحابہ اور لشکر جنگوی کے دھشتگردوں کے اشارے پر ایم ڈبلیو ایم اور حکومت کے تعلقات خراب کرنا چاھتے ھوں کیونکہ تشیع ایم ڈبلیو ایم کی صورت میں مرکزی حکومت میں اثر و رسوخ پیدا کر چکا ھے اور سرکاری اعلی قیادت تک شیعہ علما اور شخصیات کا ملنا جلنا کچھ حد تک آسان ھوا ھے اور دشمن اس تعلقات کو سپوتاژ کرنا چاھتے ھو تاکہ حکومت اور شیعہ کے تعلق خراب ھوجاے۔۔۔
جس طرح ماضی میں بھی ایسا ھوتا رھا ھے۔۔۔پی پی سے تشیع کو بدظن کیا۔نون سے تو تشیع ھے ہی بدظن۔۔۔اب تحریک انصاف سے بھی تعلقات بگاڑ کے تشیع کو سیاسی پشت پناھی سے محروم کرنا مقصود ھو۔۔
6۔یا ممکن ھے ھندوستان اپنی دیرینہ دشمنی کی خباثت دکھانا چاہ رھا ھو۔۔۔۔
جو بھی ھو ھماری حکومت کو چاھے کہ عوام کو بلاتفریق سکیورٹی دیں۔ ملک کا امن بحال کریں۔
۔عوام کو چاھے کہ جوش کے بجاے ھوش کے ناخن لیں۔
علما۔۔خصوصا شیعہ قیادت کو چاھے کہ بصیرت سے کام لے۔ماضی سے سبق لے کہ حکومت سے ٹکرانے کے بجاے مظلومانہ طاقت کے زریعے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کیجاے۔۔۔

تحریر: اکبر فیاضی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7159