8

وارثان شہداء کے مطالبات سننے کیلئے وزیر اعظم کے کوئٹہ جانے کا فیصلہ

  • News cod : 7166
  • 05 ژانویه 2021 - 15:52
وارثان شہداء کے مطالبات سننے کیلئے وزیر اعظم  کے کوئٹہ جانے کا فیصلہ
وفاق ٹائمز | وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ شیعہ قوم کی سرکردہ شخصیات اور خانوادہ شہداء سے ملاقات کریں گے

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج شام گئے تک اپنے خصوصی طیارے سے کسی بھی وقت کوئٹہ کیلئے ورانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ شیعہ قوم کی سرکردہ شخصیات اور خانوادہ شہداء سے ملاقات کریں گے اور شیعہ ہزارہ قوم کے عمائدین اور وارثان شہداء کے مطالبات سنیں گے اور ان مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کریں گے ۔
واضح رہے کہ سانحہ مچھ میں شہید ہوانے والے 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کے جنازوں کے ہمراہ گذشتہ تین روز سے مغربی بائی پاس پراحتجاجی دھرنا جاری ہے ۔اس دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھرمیں بھی احتجاجی دھرنوں کا آغاز ہوچکاہے ۔
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ٹیلیفون پر تفصیلی بات چیت کی اور اپنے کوئٹہ جانے کی خبر سے آگا ہ کیا۔
شیخ رشید احمد نے کوئٹہ دھرنے میں پہنچ کر شیعہ ہزارہ قوم کے عمائدین اور وارثان شہداء سے مزاکرات کیئے اور ان مزاکرات میں ناکامی اور مظاہرین کی جانب سے ہر صورت وزیر اعظم کے کوئٹہ آنے کے مطالبے پر وہ واپس اسلام آباد لوٹنے پر مجبور ہوئے اور آج وزیر اعظم کے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7166