30

پنجاب کی بارہ کروڑ عوام شیعہ ہزارہ برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

  • News cod : 7436
  • 07 ژانویه 2021 - 21:04
پنجاب کی بارہ کروڑ عوام شیعہ ہزارہ برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
لاہور میں دوسرے روز سے جاری دھرنے میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری نے شرکت کی اور دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں اور کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین کے غم میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں دوسرے روز سے جاری دھرنے میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری نے شرکت کی اور دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں اور کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین کے غم میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دھرنے کے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ ضرور جائیں گے اور پنجاب کی بارہ کروڑ عوام شیعہ ہزارہ برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گورنر ہاؤس کے دروازے شرکائے دھرنا کیلئے ہر وقت کھلے ہیں.
اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے دھرنا شرکاء سے اظہار یکجہتی کی اور شرکائے دھرنا کی جانب سے پولیس کے ناروا سلوک پر شکایت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سی سی پی او اور ڈی سی ملاقات کر کے تنبیہ کریں گے۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، جب تک شہدا کے لواحقین دھرنا ختم نہیں کرتے ہم اسی طرح دھرنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں اور مشیران کے غلط مشوروں کو ترک کریں اور فوراً کوئٹہ جائیں اور لواحقین کو انصاف دلوائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7436