13

وزیراعظم عمران خان کوہزارہ برادری کی بلیک میلنگ کے بیان پر شرم آنی چاہیے ، قوم سے معافی مانگیں، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 7511
  • 08 ژانویه 2021 - 21:12
وزیراعظم عمران خان کوہزارہ برادری کی بلیک میلنگ کے بیان پر شرم آنی چاہیے ، قوم سے معافی مانگیں، علامہ سبطین سبزواری
وزیراعظم عمران خان کو یہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی ۔ لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انسان ہے اور نہ ہی سیاستدان ۔انہیں اپنا بیان واپس لے کر ہزارہ قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور فی الفور لواحقین کے مطالبے کے مطابق کوئٹہ پہنچ کر انہیں آئندہ ایسے کسی بھی واقعات کی یقین دہانی کرانی چاہئے

شیعہ علماءکونسل نے ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر سانحہ مچھ میں ہزارہ برادری کے گیارہ شہدا ءکے المناک قتل کے خلاف یوم احتجاج منایا۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مساجد کے باہراحتجاجی مظاہرے کیے گئے۔البتہ جن آبادیوں میں دھرنے جاری ہیں وہاں نماز جمعہ ادا کی گئی اور کارکنوں نے احتجاج میں شرکت کی۔

صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے شہداءکے ورثاءکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کوئٹہ کے شہدا کے ورثا کو سکیورٹی کی یقین دہانی کے لئے آنے کو بلیک میلنگ کہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو یہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی ۔ لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انسان ہے اور نہ ہی سیاستدان ۔انہیں اپنا بیان واپس لے کر ہزارہ قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور فی الفور لواحقین کے مطالبے کے مطابق کوئٹہ پہنچ کر انہیں آئندہ ایسے کسی بھی واقعات کی یقین دہانی کرانی چاہئے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7511