29

آیت اللہ مصباح یزدی،شہید آغا ضیاالدین اور شہدائے مقاومت کی یاد میں جامع مسجد سکردو میں تقریب

  • News cod : 7705
  • 12 ژانویه 2021 - 19:23
آیت اللہ مصباح یزدی،شہید آغا ضیاالدین اور شہدائے مقاومت کی یاد میں جامع مسجد سکردو میں تقریب
حضرت آیت اللہ مصباح یزدی اور شہید قاسم سلیمانی ،شہید ابو المہدی مہندس شہید باقر النمر اور شہید آغا ضیاالدین کی یاد میں جامع مسجد سکردو میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ مصباح یزدی اور شہید قاسم سلیمانی ،شہید ابو المہدی مہندس شہید باقر النمر اور شہید آغا ضیاالدین کی یاد میں جامع مسجد سکردو میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں تمام مذہبی پارٹیوں کے سربرہان اور انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحیسنی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
مقررین نے شہدا کی عظمت اور سیرت پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے شہید قاسم سلیمانی کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ شہدا جغرافیا سے ماورا ہوتے ہیں ۔اور یہ وہ ہستی تہیں جنہیں رہبر معظم نے شہید زندہ کہا ۔انکے عمل میں اخلاص تھا اور انہی کے سبب عراق اور شام سے داعش کا خاتمہ ہوا ۔اور وہ پاکستان کی مدد کا بھی اظہار کر چکے تھے۔
علامہ شیخ فدا عبادی نے شہید ا ٓغا ضیاالدین کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ شہید ایک نظریہ تھے اور خدا کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔ گلگت بلتستان والوں کو بیدار کیا اور آینی حقوق اور نصاب کے حولے سے کوششیس کی ۔ اور وہ العلما ورثۃ الانبیا کے حقیقی مصداق تھے۔
انجمن امامیہ کے صدر اغا باقر الحسینی نے اپنےخطاب میں حضرت آیت اللہ مصباح یزدی اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اور شہدائ کوئٹہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی احتجاجی میں میں بھرپور انداز سے شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ اس عظیم الشان ریلی میں جو بعض نعرے لگے انکا انجمن امامیہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔اور انجمن امامیہ فوج کی قدر کرتی ہے ۔لیکن بعض فوجی ذمہ داران کی جانب سے دہشت گرد افراد کو شلیڈ عطا کرنا اور سانحہ مچھ کو ۶ دن گزرنے کے باوجود بھی فوج کی جانب سے مزمتی بیان نہ آنا سوالیہ نشان ہے اور ہم سوال کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔
گلگت بلتستان کے لوگ محب وطن ہیں اور ان کو محبت کا صلہ آئینی حقوق کی صورت میں دیا جائے ۔ ضلعی انتظامیہ لوگوں کو بےجا تنگ کرنا چھوڑ دے ۔ ہمیں ائمہ نے امن و آشتی کا درس دیا ہے اور ہماری شرافت کا غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے۔
آخر میں آغا سید عباس رضوی نے تمام علما اور شرکا مجلس کا شکریہ ادا کیا اور افواج پاکستان کے شہدا ۔شہدائ بابو سر ،چلاس ،لولوسر اور شہدائ کوئٹہ شہید عارف حسین الحسینی اور دیگر شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرائی اور تقریب کا اختمام دعائیہ کلمات سے کیا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7705

ٹیگز