12

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے

  • News cod : 7783
  • 13 ژانویه 2021 - 20:46
وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے
یاد رہے کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ کان کنوں کے لواحقین کے دھرنے میں وزیر اعظم کے نہ جانے کے فیصلے اور حکومتی پالیسی پر ندیم افصل چن نے ٹوئٹر پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اشاروں کنایوں میں حکومتی پالیسی پر ناپسندیدی کا اظہار بھی کیا۔

وفاق ٹائمز-ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ندیم افضل چن نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ندیم افضل چن کے پاس معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط کا عہدہ بھی تھا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کہا تھا جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا وہ مستعفی ہوجائے۔

اس سے قبل کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ کان کنوں کے لواحقین کے دھرنے میں وزیر اعظم کے نہ جانے کے فیصلے اور حکومتی پالیسی پر ندیم افصل چن نے ٹوئٹر پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اشاروں کنایوں میں حکومتی پالیسی پر ناپسندیدی کا اظہار بھی کیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7783