9

متنازعہ فلم کا سخت مخالف ہوں لیکن کوئی اعلامیہ ابھی تک جاری نہیں ہوا، علامہ افضل حیدری کا وفاق ٹائمز سے گفتگو

  • News cod : 7878
  • 14 ژانویه 2021 - 18:14
متنازعہ فلم کا سخت مخالف ہوں لیکن کوئی اعلامیہ ابھی تک جاری نہیں ہوا، علامہ افضل حیدری کا وفاق ٹائمز سے گفتگو
وفاق ٹائمز کی استفسار پر شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی، سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی اور دیگر علماء کرام نے کہا کہ ایسی کسی بھی اطلاعیہ پر ابھی تک دستخط نہیں کی ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مہتم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے وفاق ٹائمز سے گفتگو میں سوشل میڈیا پر گردش اعلامیہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی فلم جس میں تفرقہ بازی ہو اس کی سخت مخالف ہیں لیکن ابھی تک بزرگان کی جانب سے کوئی اعلامیہ مرتب نہیں ہوا جس پر ہم نے دستخط کی ہو.

یاد رہے سوشل میڈیا پر متنازعہ فلم “خاتون جنت” کے حوالے سے ایک اطلاعیہ وائرل ہوا ہے جس کو پاکستان کے بزرگ اور معتبر علماء کرام کی طرف منسوب کیا گیا ہے لیکن وفاق ٹائمز کی استفسار پر شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی، سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی اور دیگر علماء کرام نے کہا کہ ایسی کسی بھی اطلاعیہ پر ابھی تک دستخط نہیں کی ہیں.

دوسری طرف دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی جانب سے بھی جاری ایک بیان میں اس اطلاعیہ کی تردید کی ہے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7878