14

قم میں ہیئت سید الشہداء کے زیر اہتمام ایام فاطمیہ کے سلسلے کی پہلی مجلس عزاء منعقد

  • News cod : 7908
  • 15 ژانویه 2021 - 0:55
قم میں ہیئت سید الشہداء کے زیر اہتمام  ایام فاطمیہ کے سلسلے کی پہلی مجلس عزاء منعقد
قم ایران میں ہئیت سیدالشہدا العالمیہ کی جانب سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے ایام (ایام فاطمیہ) کی مناسبت سے تین روزہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق، قم ایران میں ہئیت سیدالشہدا العالمیہ کی جانب سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے ایام (ایام فاطمیہ) کی مناسبت سے تین روزہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد موسوی نے مجلس عزا سے خطاب میں حضرت فاطمہ زہرا (س) اور اہلبیت علیھم السلام کی مودت اور معرفت کے سلسلے میں قرآن کی مجید کی چند آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اہلبیت علیھم السلام سے مودت اور ان کی پیروی کے لئے ان کی پہچان اور شناخت ضروری ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی سب سے اہم فضیلت عبودیت محض ، ولایت کے حق کی ادائیگی اور اس کے تحفظ کے لئے جان کی قربانی تھی ۔

انہوں نے کہا حضرت فاطمہ زہرا(س) بشریت کیلئے چراغ ہدایت ہیں بشریت ان کو آئیڈیل بنا کر ہدایت کے راستے پر گامزن ہوسکتی ہے۔

یہ مجالس ہر سال بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد نجفی کی میزبانی میں منعقد کی جاتی ہیں اور قم میں موجود اردو زبان علماء اور طلاب شرکت کرتے ہیں۔

آج اس سلسلے کی پہلی مجلس تھی-

یاد رہے تاریخی کتب نے صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام علیہا کی شہادت کے لئے دو تاریخوں کا ذکر کیا ہے۔ پہلی تاریخ ۱۳جمادی الاولیٰ ہے جس کی بنا پر آپکی شہادت حضرت ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رحلت کے ۷۵ دنوں کے بعد واقع ہوئی۔دوسری تاریخ ۳ جمادی الثانی ہے جس کی بنا پر آپ کی شہادت رحلت رسول کے ۹۵ دنوں کے بعد ہوئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7908