7

موثر شخصیات معاشرے میں اسلامی ثقافت و اقدارکو عام کرنے میں کردار ادا کریں، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 8038
  • 16 ژانویه 2021 - 0:05
موثر شخصیات معاشرے میں اسلامی ثقافت و اقدارکو عام کرنے میں کردار ادا کریں، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی
حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے سربراہانِ قبائل پرمشتمل وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے غاصبین اورظالموں کوعراق سے اکھاڑ پھینکنے میں ان کےدورکی ستائش کرتےہوئے انھیں اسی طرح مرجعیت سے متمسک رہنے کی نصیحت کی اور اس دور کوعظیم دورسےتعبیر کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے سربراہانِ قبائل پرمشتمل وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے غاصبین اورظالموں کوعراق سے اکھاڑ پھینکنے میں ان کےدورکی ستائش کرتےہوئے انھیں اسی طرح مرجعیت سے متمسک رہنے کی نصیحت کی اور اس دور کوعظیم دورسےتعبیر کیا۔
انہوں نے کہا کہ قبائل اسلامی صفات حسنہ ضیافت، کرم اور شجاعت سےمتصف ہیں آپ کوچاہئےکہ معاشرے میں انہیں اسلامی صفات، اسلامی ثقافت و اقدارکو عام کرنےکےساتھ ساتھ لوگوں کو اللہ عز وجل واہلبیت علیھم السلام کےدامن سے متمسک رہنے کی نصیحتیں کرتے رہیں اور اسی طرح معاشرے میں مرجعیت نجف اشرف کی نصیحتیں اور ارشادات کے ضمن میں تمام طرح کے آپسی اختلافات کوحل کرنےمیں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے رہیں۔
مہمان وفد نے مرجع عالی قدر کی خدمت میں انہیں درپیش مسائل بیان کئےجسکےحلول سے آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے انہیں آگاہ فرمایا

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8038