11

سوڈان میں اسرائیل مخالف سیکڑوں افراد کے مظاہرے ،اسرائیلی پرچم نذر آتش

  • News cod : 8403
  • 18 ژانویه 2021 - 16:06
سوڈان میں اسرائیل مخالف سیکڑوں افراد کے مظاہرے ،اسرائیلی پرچم نذر آتش
مظاہرین کاکہنا ہےکہ اسرائیل ایک قابض ریاست ہے جس نے فلسطین پر جبری قبضہ کیا ہوا ہے اور یہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے جس کو ایک آزاد ریاست نہیں مانا جاسکتا ۔

وفاق ٹائمز-سوڈان کے دار الحکومت خرطوم میں کونسل برائے وزرائے امور خارجہ کے سامنے فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ بعض عرب اور افریقی ممالک کے سفارتی تعلقات کی بحالی اور معاشی تعلقات کے معاہدہ ابراہیم کے خلاف سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کرتےہوئےاسرائیل مخالف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کاکہنا ہےکہ اسرائیل ایک قابض ریاست ہے جس نے فلسطین پر جبری قبضہ کیا ہوا ہے اور یہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے جس کو ایک آزاد ریاست نہیں مانا جاسکتا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوڈان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے اسرائیل کے ساتھ سوڈان کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے طے پانے والے معاہدوں پر سخت تنقید کرتےہوئے احتجاجی مظاہرے کئے تھے جس میں انکا کہنا تھا کہ سوڈان کی حالیہ حکومت کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ دیگر سیاسی اور اپوزیشن کی جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کرے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8403