9

حرم امام رضا (ع) پر امریکی پابندی پوری دنیا کے عقیدت مندوں کے عقیدوں پر حملہ ہے، علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 8597
  • 20 ژانویه 2021 - 17:19
حرم امام رضا (ع) پر امریکی پابندی پوری دنیا کے عقیدت مندوں کے عقیدوں پر حملہ ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی  نے کہا کہ خراسان مشھد میں شہنشاہ خراسان جیسے مقدس مقام پر ناجائز پابندی لگنا کھلم کھلا دھشت گردی ہے جس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔آج پوری دنیا کے عقیدت مندوں کے عقیدوں پر حملہ کیا گیا ہے جس وجہ سے پورے عالم اسلام میں غصہ پایا جا رہا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ ملبرون حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی  نے کہا کہ خراسان مشھد میں شہنشاہ خراسان جیسے مقدس مقام پر ناجائز پابندی لگنا کھلم کھلا دھشت گردی ہے جس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔آج پوری دنیا کے عقیدت مندوں کے عقیدوں پر حملہ کیا گیا ہے جس وجہ سے پورے عالم اسلام میں غصہ پایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام ہشتم امام علی رضا (ع) جیسی مقدس ہستی اور اس کے ساتھ متصل ادارے جو کہ مسلم اور غیر مسلم کے نزدیک ایک مقدس مقامات کی حثیت رکھتے ہیں ان پر ناجائز پابندی مسلم اور غیرمسلم کی توہیں اور عقیدوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ جمعہ کو پوری دنیا میں شیطان بزرگ کے خلاف تمام آئمہ والجماعت احتجاجی خطبے دیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8597