حرم امام رضا (ع) پر امریکی پابندی

20ژانویه
حرم امام رضا (ع) پر امریکی پابندی پوری دنیا کے عقیدت مندوں کے عقیدوں پر حملہ ہے، علامہ اشفاق وحیدی

حرم امام رضا (ع) پر امریکی پابندی پوری دنیا کے عقیدت مندوں کے عقیدوں پر حملہ ہے، علامہ اشفاق وحیدی

حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی  نے کہا کہ خراسان مشھد میں شہنشاہ خراسان جیسے مقدس مقام پر ناجائز پابندی لگنا کھلم کھلا دھشت گردی ہے جس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔آج پوری دنیا کے عقیدت مندوں کے عقیدوں پر حملہ کیا گیا ہے جس وجہ سے پورے عالم اسلام میں غصہ پایا جا رہا ہے۔

20ژانویه
حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کی جانب سے حرم امام رضا (ع) پر امریکی پابندی کی شدید مذمت

حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کی جانب سے حرم امام رضا (ع) پر امریکی پابندی کی شدید مذمت

حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آستان قدس رضوی اور اس کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد مروی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل اور ان پر پابندیاں عائد کرنا ناقابل قبول شرمناک، قابل مذمت ہے۔ آستان قدس رضوی، عبادت کے لئے ایک مقدس مقام ہے اور لوگوں کی نظر میں اس کا اہم روحانی اور معنوی مرتبہ ومقام ہے بنابریں ہم امریکا کے اس حماقت آمیز قدم کو دین مبین اسلام اور روحانی و آسمانی اقدار کی توہین سمجھتے ہيں۔