8

حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کی جانب سے حرم امام رضا (ع) پر امریکی پابندی کی شدید مذمت

  • News cod : 8593
  • 20 ژانویه 2021 - 17:06
حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کی جانب سے حرم امام رضا (ع) پر امریکی پابندی کی شدید مذمت
حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آستان قدس رضوی اور اس کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد مروی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل اور ان پر پابندیاں عائد کرنا ناقابل قبول شرمناک، قابل مذمت ہے۔ آستان قدس رضوی، عبادت کے لئے ایک مقدس مقام ہے اور لوگوں کی نظر میں اس کا اہم روحانی اور معنوی مرتبہ ومقام ہے بنابریں ہم امریکا کے اس حماقت آمیز قدم کو دین مبین اسلام اور روحانی و آسمانی اقدار کی توہین سمجھتے ہيں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آستان قدس رضوی اور اس کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد مروی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل اور ان پر پابندیاں عائد کرنا ناقابل قبول شرمناک، قابل مذمت ہے۔ آستان قدس رضوی، عبادت کے لئے ایک مقدس مقام ہے اور لوگوں کی نظر میں اس کا اہم روحانی اور معنوی مرتبہ ومقام ہے بنابریں ہم امریکا کے اس حماقت آمیز قدم کو دین مبین اسلام اور روحانی و آسمانی اقدار کی توہین سمجھتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی مدت پوری کرچکی امریکی حکومت کی غیر معقول اور نا عاقبت اندیش طرز عمل سے حیرت ہوئی جبکہ وہ دنیا کے حامی ہونے کے خود کو دعویدار کہتے ہیں اور دینی مقدسات اور مقدس شریعت اسلامی کے عظیم رکن آٹھویں امام حضرت امام رضا علیہ السلام کےحرم مبارک کو مجرمانہ اور دہشت گردی سے جوڑ کر زبان درازی کر رہا ہے۔

علامہ مرید نقوی نے کہا کہ وقت کے فرعون ٹرمپ کی ذلت و رسوائی قابل دید ہے دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کا خون ناحق ظالموں کے زوال کا سبب بنے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8593