آستان قدس رضوی

15نوامبر
قم میں مراجع تقلید سے متولی آستان قدس رضوی کی ملاقات

قم میں مراجع تقلید سے متولی آستان قدس رضوی کی ملاقات

ان ملاقاتوں میں مختلف موضوعات منجملہ مشہد مقدس کے مضافات میں عوام میں دینی تعلیمات کے فروغ اور ثقافتی مسائل کے حل کی کوششوں ، دین مبین اسلام کی تبلیغ کے لئے اہل اورلائق افراد کی تربیت کے ساتھ باصلاحیت خطباء کی تربیت پر خصوصی توجہ،مشہد مقدس کے حوزہ علمیہ کی علمی حیثیت کو بحال کرنے اورحرم مطہر رضوی کی مذہبی سرگرمیوں اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

16فوریه
انٹرنیٹ پر دشمنوں کی بے لگامی اور اسلام مخالف سازشوں کو دینی و اسلامی اقدار کے ذریعہ ہی روکا جا سکتا ہے، نائب متولی حرم اما رضاؑ

انٹرنیٹ پر دشمنوں کی بے لگامی اور اسلام مخالف سازشوں کو دینی و اسلامی اقدار کے ذریعہ ہی روکا جا سکتا ہے، نائب متولی حرم اما رضاؑ

آستان قدس رضوی کے نائب متولی مصطفیٰ خاکسار قہرودی نے اپنے پیغام میں عصر حاضر میں سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن اپنے نظریات کو بیان کرنے کے لئے سائبر اسپیس کا سہارا لیتا ہے اس لئے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ثقافتی دفاع کو پوری طرح سے مضبوط کیا جائے تاکہ دشمن کی مذموم سازشوں اور غلط نظریات کو روکا جا سکے ۔

06فوریه
ایران میں مزارات کے متولیوں اور منتظمیں کا چوتھا اجلاس، حرم امام رضا (ع) کے خلاف مجرمانہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت

ایران میں مزارات کے متولیوں اور منتظمیں کا چوتھا اجلاس، حرم امام رضا (ع) کے خلاف مجرمانہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس روضوں اور مزارات کے متولیوں اور منتظمیں کا چوتھا اجلاس جمعرات کو امام علی رضا(ع) کے حر م میں منعقد ہوا،اس اجلاس کے شرکا نے جرائم پیشہ امریکہ کی طرف سے آستان قدس رضوی اور اس مقدس آستانہ کے متولی پر لگائی جانے والی مجرمانہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر مذمتی بیان جاری کیا۔

20ژانویه
حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کی جانب سے حرم امام رضا (ع) پر امریکی پابندی کی شدید مذمت

حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کی جانب سے حرم امام رضا (ع) پر امریکی پابندی کی شدید مذمت

حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آستان قدس رضوی اور اس کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد مروی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل اور ان پر پابندیاں عائد کرنا ناقابل قبول شرمناک، قابل مذمت ہے۔ آستان قدس رضوی، عبادت کے لئے ایک مقدس مقام ہے اور لوگوں کی نظر میں اس کا اہم روحانی اور معنوی مرتبہ ومقام ہے بنابریں ہم امریکا کے اس حماقت آمیز قدم کو دین مبین اسلام اور روحانی و آسمانی اقدار کی توہین سمجھتے ہيں۔