15

مختصر حالات زندگی مولانا آغا سید شرف حسین شاہ

  • News cod : 55537
  • 18 می 2024 - 15:10
مختصر حالات زندگی مولانا آغا سید شرف حسین شاہ
آپ نے لکھنوء و نجف اشرف میں تعلیم حاصل کی فراغت تعلیم کے بعد قصبہ نوانی ضلع بھکر میں رہائش اختیار کر لی نوانی میں آپ نماز با جماعت اور خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے تھے آپ اپنے وقت کے بہت بڑے مناظر تھ

مولانا آغا سید شرف حسین شاہ صاحب 1855 میں ڈگر شادا ضلع بھکر میں نور حسین شاہ کے گھر پیدا ہوئے
آپ نے لکھنوء و نجف اشرف میں تعلیم حاصل کی فراغت تعلیم کے بعد قصبہ نوانی ضلع بھکر میں رہائش اختیار کر لی نوانی میں آپ نماز با جماعت اور خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے تھے
آپ اپنے وقت کے بہت بڑے مناظر تھے آپ نے مظفر گڑھ جلالپور پیروالا۔کروڑ لعل عیسن ۔۔واسو ضلع جھنگ احمد پور سیال اور ٹانک میں مناظرے کئے اپکا ضلع ٹانک کا مناظرہ بہت مشہور ہے
نوانی کے قریبی گاؤں شہانی کے مرالی قبیلہ کو بھی آغا شرف حسین شاہ صاحب نے شیعہ کیا
آغا صاحب بدعات کے سخت خلاف تھے اور احکام شریعت کے نفاذ میں سخت گیر تھے بہت متقی پرہیزگار شخصیت تھے اپکے ایک فرزند مولانا سید آغا محسن جو استاذالعلماء علامہ قبلہ سید محمد باقر نقوی رح کے شاگرد تھے کو ایک مزہبی تنازعہ میں عین عالم شباب میں بانو بازار بھکر شہر میں ایک درندہ صفت ظالم نے چھرے کے وار کر کے شہید کر دیا اور آغا صاحب قبلہ مرحوم کو 90 سال کی عمر میں اپنے جوان عالم فرزند کی شہادت پر صدمہ برداشت کرنا پڑا
مولانا آغا شرف حسین شاہ نے اپنے گھر نوانی میں اپنے ذاتی خرچ پر بیٹھک میں ہی ایک مدرسہ بنایا ہوا تھا جسمیں درج زیل شاگرد پڑھتے رہے
مولانا خادم علی خان آف ملکانی ڈیرہ غازیخان
مولانا سید کرم حسین شاہ شاہپور دورٹہ لیہ
مولانا سید کرم حسین شاہ رضائ شاہ بھکر
جبکہ مولانا سید غلام مہدی شاہ آف نوانی اور مولانا عبد الحسین خان آف نوانی آغا صاحب کی تحریک پر استاذالعلماء علامہ قبلہ سید محمد باقر شاہ صاحب کی خدمت میں چک 38 خانیوال حصول علم دین کے لئے تشریف لے گئے جو قبلہ کے ابتدائ شاگردوں میں سے تھے
مولانا آغا شرف حسین شاہ صاحب سرائیکی کے بلند پایہ شاعر بھی تھے جس پر انشااللہ الگ لکھا جائے گا
آغا صاحب نے قیام پاکستان سے پہلے بھکر شہر منتقل ہوگئے تھے اور 1962 میں وفات پائ اور اپنے گھر کے سامنے شیعہ جامع مسجد محلہ سادات کے شمال میں اپنے شہید فرزند کے قریب ہی سپرد خاک ہوئے اللہ تعالی جوار سرکار معصومین علیہ السلام میں درجات عالی و متعالی فرمائے

تحریر:ندیم عباس شہانی ضلع بھکر

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55537

ٹیگز

مزید خبریں