وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارا نہ ہم آہنگی موجود ہے، شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔امریکی استعماری ایجنڈے پر عمل کرنے والے کچھ شر پسند عناصر سر اپنی روزی روٹی کی خاطر مسلمان فرقوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر اب عوام ان لوگوں کی چالبازی ،مکر وفریب اور دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کے نام پر نفرت پھیلا کر مسلمانوں میں فساد برپا کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف حکومت کارروائی کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل یہ شرپسند عناصر سنی ہیں، اور نہ شیعہ ہیں بلکہ استعمار ی ایجنٹ ہے ۔تاکہ مسلمانوں کو باہمی اختلافات کا شکار کیا جائے۔ شیعہ علماءکونسل کے صوبائی صدر نے واضح کیا کہ کے فرقہ پرست دہشت گرد گروہ کی کارستانیوں کا ملت جعفریہ نے پہلے بھی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ۔اپنے دفاع سے غافل نہیں،ضرورت پڑی توہر قیمت پر آئندہ بھی اپنی عزت ناموس اور عقیدے کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے کچھ نمک خوار پالتوعناصر ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں ۔ حکومت انہیں کنٹرول کرے اور ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ کچھ دجالی ناصبی ملاں پھر ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے ،ورنہ حالات قابو سے باہر ہوں گے۔












