15

بغداد میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی دردناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،علامہ ڈاکٹر محمد نجفی

  • News cod : 8724
  • 21 ژانویه 2021 - 23:31
بغداد میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی دردناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،علامہ ڈاکٹر محمد نجفی
جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد نجفی نے عراق کے دارلحکومت بغداد میں پیش آنے والے دہشتگردانہ یکے بعد دیگرے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری اور جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد نجفی نے عراق کے دارلحکومت بغداد میں پیش آنے والے دہشتگردانہ یکے بعد دیگرے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں آج بھی اپنی سرگرمیوں میں مشغول ہیں جس کے نتیجہ میں نہتے مسلمانوں کا خون بہایا جاتا ہے علامہ نجفی کا مزید کہنا تھا اس دکھ کی گھڑی میں ہم مظلوم عراقیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں دعا گوں ہیں کہ خالق کائنات بحق سید العرب والعجم شھید مسلمانوں کے خانوادوں کو صبر دیں اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8724