10

بغداد میں دہشتگردی کا تازہ واقعہ، کوئٹہ میں مظلومانہ کاروائی کا تسلسل ہے، ایم ڈبلیو ایم قم

  • News cod : 8763
  • 22 ژانویه 2021 - 13:43
بغداد میں دہشتگردی کا تازہ واقعہ، کوئٹہ میں مظلومانہ کاروائی کا تسلسل ہے، ایم ڈبلیو ایم قم
مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ قم کے جنرل سکریٹری  حجۃ الاسلام محمد عادل مہدوی نے کہا کہ ہفتہ قبل پاکستان کے شہر کوئٹہ کو نشانہ بناکر غریب کان کنوں کے گلے کاٹے گۓ اور اب بغداد میں بم دھماکہ کرا کر بے گناہ لوگوں کی جانیں لے لی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ قم کے جنرل سکریٹری  حجۃ الاسلام محمد عادل مہدوی نے کہا کہ ہفتہ قبل پاکستان کے شہر کوئٹہ کو نشانہ بناکر غریب کان کنوں کے گلے کاٹے گۓ اور اب بغداد میں بم دھماکہ کرا کر بے گناہ لوگوں کی جانیں لے لی گئی۔

واضح ہے کہ دونوں طرح کے واقعات کرانے والے پاکستان اور عراق کو دوبارہ نا امن کرنا چاہتے ہیں۔ چونکہ ان اسلام دشمنوں کا مفاد مسلمان ملکوں میں ناامنی و عدم استحکام میں ہے، خصوصا امریکہ، برطانیہ اور اسراییل مقبوضہ فلسطین جیسے واقعات کی سرپرستی کرتے ہیں۔ لہذا میں ان ملکوں کی مذمت ضروری سمجھتا ہوں۔

مسلمانوں کو باہمی اتحاد و اخوت کے ذریعے دشمن کا مقابلہ کرنے پر تاکید کرتا ہوں۔ اور شہداء کے ورثاء کی خدمت میں تبریک و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8763