11

آیت اللہ سبزواری کا چلا جانا ایک ایسا خلا ہے جو صدیوں پورا نا ہوسکے گا، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی

  • News cod : 8796
  • 22 ژانویه 2021 - 15:26
آیت اللہ سبزواری کا چلا جانا ایک ایسا خلا ہے جو صدیوں پورا نا ہوسکے گا، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی
جامعہ مدینة العلم کے سربراہ نے کہا کہ آج ایک عظیم عالم مجاھد کی وفات کی خبر سنی جس کا جتنا اظہار غم کیا جائے کم ہے صنف روحانیت ایک علمی ستارہ سے محروم ہو گئی مرحوم سبزواری کا چلا جانا ایک ایسا خلا ہے جو صدیو پورا نا ہوسکے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد نجفی نے مشھد مقدس سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین آیت اللہ سید محمد حسن علوی سبزواری کی وفات پہ افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جامعہ مدینة العلم کے سربراہ نے کہا کہ آج ایک عظیم عالم مجاہد کی وفات کی خبر سنی جس کا جتنا اظہار غم کیا جائے کم ہے صنف روحانیت ایک علمی ستارہ سے محروم ہو گئی مرحوم سبزواری کا چلا جانا ایک ایسا خلا ہے جو صدیو پورا نا ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس المناک سانحے پر امام زمانہ عج تمام مراجع اور مقام معظم رھبری خصوصا مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ ربوبیت میں دعا گو ہیں مرحوم کے درجات متعالی فرمائے۔

یاد رہے خراسان اور سبزوار ایران کے برجستہ عالم دین آیت اللہ سید محمد حسن علوی سبزواری کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد بدھ کے روز سبزوار کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

آیت اللہ علوی سبزواری، سید مہدی کے بیٹے اور آیت اللہ الحاج سید محمد ابراہیم کے پوتے ، 1309 شمسی کو سبزوار میں پیدا ہوئے تھے۔

آیت اللہ علوی سبزواری کی میت کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں حفظان صحت کی ہدایات کے مطابق،جمعرات کی صبح 9 بجے جامع مسجد سے مصلی جمعہ سبزوار کی جانب تشییع اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد،گلزار شہداء میں آیت اللہ شہرستانی کے جوار میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8796