28

امریکہ ٹرمپ کو عراق کا حوالہ کرے،امام جمعہ نجف

  • News cod : 8935
  • 25 ژانویه 2021 - 12:01
امریکہ ٹرمپ کو عراق کا حوالہ کرے،امام جمعہ نجف
انہوں نے بیان کیا کہ ٹرمپ سب سے زیادہ ذلیل و رسوا صدر ہے اور ان کو مسترد کر کے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے اور عدالتیں اس کا انتظار کر رہی ہیں۔ہم اس فتح پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں ، کیوں کہ وہ متکبروں اور سرکشوں کو ذلیل کرتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات پر زور دیا کہ انٹیلیجنس اینڈ سکیورٹی آرگنائزیشن کو ملک میں امن و سلامتی کی صورتحال کو کنٹرول کرنا ہوگا اور دہشت گرد گروہوں کی باقیات کا تعاقب کرنا ہوگا۔

انہوں نے بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ دشمنوں کی ، ہم سے نفرت اور اپنی سیاہ دلی کی وجہ سے تاجروں پر بھی رحم نہیں کیا۔
ہمارے دشمنوں کو میدان جنگ میں شکست کے بعد قتل و غارتگری کا بازار گرم کر رہے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ ٹرمپ سب سے زیادہ ذلیل و رسوا صدر ہے اور ان کو مسترد کر کے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے اور عدالتیں اس کا انتظار کر رہی ہیں۔ہم اس فتح پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں ، کیوں کہ وہ متکبروں اور سرکشوں کو ذلیل کرتا ہے۔

خطیب نجف اشرف نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں عالمی رویوں میں تیزی سے تغیر آیا ، چین نے 28 اور ایران نے 48 امریکیوں پر پابندیاں عائد کردیں اور عراقی عدلیہ نے ٹرمپ کی گرفتاری کا حکم دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8935