12

شہیدوں کی ازواج اجر و ثواب میں ان کے ساتھ شریک ہیں، رہبر معظم انقلاب

  • News cod : 8991
  • 26 ژانویه 2021 - 12:13
شہیدوں کی ازواج اجر و ثواب میں ان کے ساتھ شریک ہیں، رہبر معظم انقلاب
رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے مایہ ناز سائنسداں شہید محسن فخری زادے کی سائنسی خدمات اور اخلاص کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کی ازواج اجر و ثواب میں ان کے ساتھ شریک ہیں اور ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں التجا کرتے ہیں کہ آپ کے دلوں کو صبر و سکون عطا فرمائے اور آپ توفیق خداوندی سے شہید کی شان و منزلت کے مطابق اپنی زندگی کا سفر جاری رکھ سکیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ممتاز ایٹمی اور دفاعی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے اہل خانہ نے آج شام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں شہید فخری زادہ کی ممتاز پوزیشن اور علم و عمل کے میدان میں اس عظیم سائنسداں کی سخت کوشی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے شہادت کے ذریعے انھیں جو رفعت عطا فرمائی وہ ان کی کم نظیر زحمتوں اور اخلاص کا نتیجہ تھا اور اس مرتبے سے کسی بھی دنیاوی مقام و منصب کا موازنہ ممکن نہیں ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے درمیان فخری زادہ کے نام کو حاصل ہونے والی عظمت اور کثیر تعداد میں نوجوانوں کا زندگی میں ان کے غیر معروف رہنے پر اظہار افسوس کرنا اس شہید کے خلوص کا نتیجہ ہے۔ آپ نے مزید کہا کہ شہیدوں کی ازواج اجر و ثواب میں ان کے ساتھ شریک ہیں اور ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں التجا کرتے ہیں کہ آپ کے دلوں کو صبر و سکون عطا فرمائے اور آپ توفیق خداوندی سے شہید کی شان و منزلت کے مطابق اپنی زندگی کا سفر جاری رکھ سکیں۔

ایٹمی و دفاعی سائنسداں محسن فخری زادہ کو گزشتہ 28 نومبر 2020 کو امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹوں نے شہید کر دیا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8991