14

ڈاکٹر ریحان اعظمی نے ساری زندگی ذکر اہلیبتؑ کی ترویج کے لئے وقف کر دی،علامہ افضل حیدری

  • News cod : 8997
  • 26 ژانویه 2021 - 13:41
ڈاکٹر ریحان اعظمی نے ساری زندگی ذکر اہلیبتؑ کی ترویج کے لئے وقف کر دی،علامہ افضل حیدری
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ افضل حیدری نے ملک کے نامور ادیب، مصنف و شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے علم و ادب کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

وفاق ٹائمز رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ افضل حیدری نے ملک کے نامور ادیب، مصنف و شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے علم و ادب کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاعر اہلبیت ؑ،ادیب،مرثیہ گو اورصحافی جناب ڈاکٹر ریحان اعظمی کی رحلت نے محبان اہلیبت کو سوگوار کر دیا ہے ۔ڈاکٹر ریحان اعظمی نے ساری زندگی ذکر اہلیبتؑ کی ترویج کے لئے وقف کر دی ۔

خداوندمتعال بحق محمد وآل محمدؑ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے ۔اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8997