12

یمن میں امریکہ، سعودی عرب جارحیت کے خلاف ملک گیر مظاہرے+تصاویر

  • News cod : 9042
  • 26 ژانویه 2021 - 19:28
یمن میں امریکہ، سعودی عرب جارحیت کے خلاف ملک گیر مظاہرے+تصاویر
عالمی یوم یمن کے موقع پر یمن کے پندرہ صوبوں میں بڑے بڑے مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں یمنی شہریوں نے شرکت کر کے امریکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مظالم اور جارحیتوں کی مذمت کی۔ یمنی مظاہرین نے اعلان کیا کہ انکے ملک پر مسلط کردہ جنگ در حقیقت امریکی و صیہونی جارحیت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،عالمی یوم یمن کے موقع پر یمن کے پندرہ صوبوں میں بڑے بڑے مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں یمنی شہریوں نے شرکت کر کے امریکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مظالم اور جارحیتوں کی مذمت کی۔ یمنی مظاہرین نے اعلان کیا کہ انکے ملک پر مسلط کردہ جنگ در حقیقت امریکی و صیہونی جارحیت ہے اور آل سعود نے امریکہ کی ایما پر ہی یمن پر چڑھائی کی ہے۔

26جنوری کو ’عالمی یومِ یمن‘ قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد وہاں پر جاری بیرونی جنگ و جارحیت کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر جد و جہد کرنا ہے۔

دوسری طرف جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل رات یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صوبہ مارب کے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے مغربی علاقوں پر بمباری کی جس کے بعد شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ہونے والی بمباری سے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9042