9

آیت اللہ العظمٰی حافظ بشیر نجفی سے حشدالشعبی کے وفد کی ملاقات، مقامات مقدسہ کے مدافعین کو خراج تحسین پیش

  • News cod : 9154
  • 27 ژانویه 2021 - 18:49
آیت اللہ العظمٰی حافظ بشیر نجفی سے حشدالشعبی کے وفد کی ملاقات، مقامات مقدسہ کے مدافعین کو خراج تحسین پیش
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حشد شعبی کے مجاہدوں پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ عراق کے دشمنوں نے اپنی بُری نظروں کا رخ عراق کی طرف کیا ہوا ہے اسلئے کہ عراق تشیع کی قوت کے مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ آنے والی امام زمانہ عج کی حکومت عادلہ کا مرکز بھی ہوگا ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حشد شعبی کے مجاہدوں پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ عراق کے دشمنوں نے اپنی بُری نظروں کا رخ عراق کی طرف کیا ہوا ہے اسلئے کہ عراق تشیع کی قوت کے مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ آنے والی امام زمانہ عج کی حکومت عادلانہ کا مرکز بھی ہوگا ۔

انہوں نے مجاہدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو عراق کے دفاع کا پرچم اٹھا رکھا ہے اسی سے آپ نے مقامات مقدسہ وطن اور لوگوں کی حفاظت کی ہے اور آپ کی وہ انگلیاں جو میدان جہاد میں بندوق کے گھوڑوں کو دباتی ہیں وہ احتراما میرے ہزار بوسوں کی مستحق ہیں ۔

آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مجاہدین کو دعوت دی کہ انکا یہ جہادانہ عمل قربۃ الی اللہ ہو تاکہ سارے اعمال، دفاعی اقدام اور جہاد خدا کی راہ میں ہو اور رضائے الہی و حقیقی دین محمدی کی مدد میں ہو اور اس کے ساتھ ساتھ اہلبیت علیھم السلام، انکی سیرت پاک اور ان کے وہ انصار کہ جو حق سے متمسک رہے اور انکی اتباع کی اور واجبات کو انکے اوقات میں ادائیگی کے پابند تھے کی اقتداء کریں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ عراق کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھنے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے لازمی ہے کہ اخلاص ، لگن تعاون کے ساتھ میدانی قائدین کے احکام پر عمل کیا جائے حوزہ علمیہ آپ کو ثبات قدمی اور نصر و فتح ِمسلسل کی رغبت دلاتی ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9154