9

نہتے طلبہ پر تشدد ناقابل برداشت ہے،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

  • News cod : 9159
  • 27 ژانویه 2021 - 19:11
نہتے طلبہ پر تشدد ناقابل برداشت ہے،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری تعلیم برادرحیدر صفدر نے ایک بیان میں کہاکہ اعلی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو چاہیئے کہ طلباء کے ساتھ سختی سے پیش آنے کی بجائے ان کے امتحانات کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں تاکہ ان کا کسی قسم کا نقصان نہ ہو.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری تعلیم برادرحیدر صفدر نے ایک بیان میں کہاکہ اعلی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو چاہیئے کہ طلباء کے ساتھ سختی سے پیش آنے کی بجائے ان کے امتحانات کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں تاکہ ان کا کسی قسم کا نقصان نہ ہو.

انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج طلباء کا آئینی حق ہے. نہتے طلباء پر تشدد اور گرفتاریاں نا قابل برداشت ہیں۔ گرفتار طلباء کو رہا کر کے ان پر تمام جھوٹی ایف آئی آرز واپس لی جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے خیابان جناح روڈ پر واقع یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے باہر آن لائن امتحانات کے مطالبے کیلئے 300 سے 350 طلباء نے احتجاج کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9159