4

ہندوستان میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے بی جے پی لیڈر کلیانارامن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ

  • News cod : 9503
  • 02 فوریه 2021 - 23:37
ہندوستان میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے بی جے پی لیڈر کلیانارامن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ریاستی عہدیداران نے کل یہاں چنئی میں واقع ڈی جی پی دفتر میں ڈی جی پی آف پولیس سے ملاقات کی اور بی جے پی لیڈر کلیارامن جس نے گزشتہ 31جنوری کو کوئمبتور میٹوپالئیم میں ایک تقریر کے دوران پیغمبر اسلام محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی اس پر سخت سے سخت کارروائی کرنے کے مطالبے پر مشتمل عرضداشت پیش کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ریاستی عہدیداران نے کل یہاں چنئی میں واقع ڈی جی پی دفتر میں ڈی جی پی آف پولیس سے ملاقات کی اور بی جے پی لیڈر کلیارامن جس نے گزشتہ 31جنوری کو کوئمبتور میٹوپالئیم میں ایک تقریر کے دوران پیغمبر اسلام محمد (ص) کی شان میں گستاخی کی تھی اس پر سخت سے سخت کارروائی کرنے کے مطالبے پر مشتمل عرضداشت پیش کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بی جے پی لیڈر کلیانارامن نے ایک تقریر کے دوران محمد (ص) کی شان میں گستاخی کی تھی، جس کے بعد ریاست بھر میں ایس ڈی پی آئی سمیت تمام مسلم تنظیموں نے ریاست بھر میں چکا جام کیا تھا اور بی جے پی لیڈر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے کلیانارامن کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم ریاست کے مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ بی جے پی لیڈر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، جس سے کہ آئندہ تمل ناڈو میں کوئی توہین رسالت کی جرات نہ کرسکے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی نے ڈی جی پی کو دئے گئے اپنے عرضداشت میں کہا ہے کہ تمل نا ڈو میں بی جے پی لیڈر کلیانارامن جو مسلسل سوشیل میڈیا اور اپنے تقاریر میں اسلام، مسلم خواتین اور شریعت کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کرتا رہتا ہے۔ اس کے ان حرکتوں سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتا ہے اور ریاست تمل ناڈو میں بھائی چارے اور ہم آہنگی سے رہتے آرہے عوام کے درمیان تفریق پیدا کرتا ہے اور فرقہ وارانہ فساد کو بڑھاوا دیتا ہے۔ایس ڈی پی آئی نے عرضداشت میں مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی لیڈر کے خلاف سخت قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔اس ملاقات کے دوران ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری نظام محی الدین، ریاستی سکریٹری رتھنم، ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن اے کے کریم اور سینٹرل چنئی ضلعی صدر جنید انصاری بھی موجود تھے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9503