وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں خطبہ جمعہ میں امام جمعہ حجت الاسلام شیخ جواد حافظی نے کہا کہ جو ملک امریکہ کا دشمن بنے وہ ملک کامیاب ہے اور جو اس کی حمایت کرے غرق ہوگا۔سعودی عرب کو بحثیت بڑا اسلامی ملک اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یوم یکجیتی کشمیر کے موقع پر مودی سرکار کی جانب سے جاری کشمیری بھائیوں پر ظلم کی مذمت کرنے کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہے کہ گلگت بلتستان کا کشمیر سے کوئی واسط نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو این او کشمیر کا مسئلہ حل کرے ریاست کو سلام مگر جو حکومت آتی ہے حقوق نہیں دیتی ہے حقوق کے حصول کیلئے کام کرنے والوں کے خلاف سازش ہورہی ہے جی بی کو مجبور ہوکر ایک سیٹ دینے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن پھر ایک سازش شروع ہوئی ہے ہمیں ملکر مقابلہ کرنا ہے ہم سازشوں کو سمجھتے ہیں بیرسڑ ،وزیر اعلی ،قانون دان اپوزشن لیڈر سب ملکر حقوق کی جنگ لڑیں۔
سکردو روڈ پر ٹنل اور روندو کو ضلع بنانے کے لیے سب مل کر کوشش کریں اور 250 بیڈ ہسپتال کو جلد مکمل کرے بصورت دیگر ہم تمہیں معاف نہیں کریں گے۔












