14

جرمنی خاتون نے حرم مطہر امام رضا (ع) میں اسلام قبول کرلیا

  • News cod : 9715
  • 06 فوریه 2021 - 10:09
جرمنی خاتون نے حرم مطہر امام رضا (ع) میں اسلام قبول کرلیا
حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت با سعادت کی شب ایک جرمن خاتون مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) کے حرم مطہر میں مشرف بہ اسلام ہوئیں ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت با سعادت کی شب ایک جرمن خاتون مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) کے حرم مطہر میں مشرف بہ اسلام ہوئیں ۔

رپورٹ کے مطابق، جرمنی سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) کے حرم مطہر میں کلمہ پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہوئیں اور اپنا نام فاطمہ رکھا۔

اس نو مسلم جرمن خاتون نے کہا کہ انہوں نے آگاہانہ طور پر دین مبین اسلام کا انتخاب کیا اور اس کی یہ آرزو تھی کہ وہ حرم امام رضا (ع) میں مشرف بہ اسلام ہوں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9715