17

جامعہ خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی جانب سے عصمت و صداقت بتول کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

  • News cod : 9752
  • 06 فوریه 2021 - 16:49
جامعہ خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی جانب سے عصمت و صداقت بتول کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
انقلاب اسلامی کے دوران خواتین نے جس طرح اپنا کردار ادا کیا وہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی جانب سے ایک سیمینار عصمت و صداقت بتول کے عنوان سے منعقد کیا گیا.
پروگرام میں ہزاروں خواتین شریک تھیں اس موقع پر بزرگ عالم دین علامہ شبیر حسین علوی، علامہ اقتدار حسین نقوی بھی موجود تھے
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اسلام کے اوائل سے ہی خواتین کا اسلام کی بقا اور ترویج میں اہم کردار رہا ہے، خاتون جنت نے نبوت، امامت اور ولایت کا تحفظ کیا، انقلاب اسلامی کے دوران خواتین نے جس طرح اپنا کردار ادا کیا وہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، آج ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی اسی عزم اور استقامت کی ضرورت ہے، کوئٹہ کے کامیاب دھرنوں میں خواتین کاکردار مثالی تھا، جنہوں اپنی استقامت کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کیے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9752