12

حسینیہ الزہرا مرتضی آباد ہرگسہ میں “جشن ولادت حضرت زہرا (س)” منعقد+تصاویر

  • News cod : 9896
  • 07 فوریه 2021 - 20:59
حسینیہ الزہرا  مرتضی آباد ہرگسہ میں “جشن ولادت حضرت زہرا (س)” منعقد+تصاویر
حسینیہ الزہرا مرتضی آباد ہرگسہ میں سیرت حضرت زہرا (س) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کانفرنس سے شیخ غلام محمد مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے فضائل و مناقب حضرت زہرا بیان کیے اور انکی تعلیمات پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حسینیہ الزہرا مرتضی آباد ہرگسہ میں سیرت حضرت زہرا (س) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
اس کانفرنس سے شیخ غلام محمد مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے فضائل و مناقب حضرت زہرا بیان کیے اور انکی تعلیمات پر عمل کرنے کی تاکید کی۔


المہدی تربیتی وفلاحی ادارہ کے سرپرست شیخ ذوالفقار علی انصاری نے سوالات اور جوابات کے سیشن کو احسن طریقے سے اجرا کیا اور کانفرنس کے شرکاء سے سوالات کیے۔
صحیح جواب دینے والے حضرات اور پینٹنگ مقابلے کے تینوں گروپس کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔


تقریب سے مہمان عالم دین شیخ شمس الدین نے گفتگو کرتے ہوئے منتظمہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور حضرت زہرا کی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بچوں کے درمیان کمپٹیشن اور سامعین سے سوالات کے سیشن کو معارف اسلامی پہنچانے کے سلسلے میں ایک بہترین ذریعہ قراد دیا۔


بلتستان کے مشہور شعراء کرام میں سے جناب حاجی سنبل، کاظم اثر شگری،استاد غلام مہدی،موسی برہان اور محمود فردوسی سمیت مشہور و معروف منقبت خواں سخاوت اور حاجی فدا علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
مؤمنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جشن کے آخر میں مہمانان گرامی کے توسط سے کیک بھی کاٹا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9896