11

ایران کے شھر خرم آباد میں “مسیحی جوان” نے اسلام قبول کرلیا

  • News cod : 9907
  • 07 فوریه 2021 - 22:47
ایران کے شھر خرم آباد میں “مسیحی جوان” نے اسلام قبول کرلیا
آج صبح ایران کے شھر خرم آباد میں صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید احمد رضا شاہرخی کے دفتر میں حاضر ہو کر ایک مسیحی نوجوان نے اپنی زبان پر کلمہ شہادتین جاری کرکے دین اسلام کو قبول کرلیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح ایران کے شھر خرم آباد میں صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید احمد رضا شاہرخی کے دفتر میں حاضر ہو کر ایک مسیحی نوجوان نے اپنی زبان پر کلمہ شہادتین جاری کرکے دین اسلام کو قبول کرلیا۔

مسیحی جوان کے دین اسلام قبول کرنے کے بعد اس کے سامنے اصول دین یعنی توحید عدل نبوت امامت اور قیامت بیان کیے گئے اور آخر میں قرآن کریم کا ایک نسخہ اس تازہ مسلمان ہونے والے جوان کو تحفہ میں دیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9907