وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان کی ذمہ داری سے استعفاء دے دیا۔
انہوں نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے نام اپنے خط میں کہا کہ جس طرح تنظیمی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے تنظیمی دوستوں کو خارج کیا جا رہا ہے اور تنظیمی اہداف کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ تنظیمی دوستوں کے ساتھ روئیے سے دلبرداشتہ ہوکر بطور احتجاج اپنی ذمہ داری سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔
استعفی کی وجوہات ایک مفصل خط میں آپ کی طرف ارسال کر رہا ہوں۔
در ایں اثناء مقصود علی ڈومکی نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کہا کہ دوستوں کی مشاورت سے آئندہ چند روز میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گے۔












